ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں جہاں ایک طرف بہت سارے بلڈ بینک اور بلڈ ڈونرز تنظیمیں کام کرتی ہیں اور یہ تنظیمیں مختلف مواقع پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد بھی کرتی رہتی ہیں۔
واضح رہے کہ ایم ڈی ایف کی رابطہ آفس محمد علی روڈ پر ہے جہاں 28 فروری سنہ 2021 کو شام چار بجے سے فریش بلڈ ڈونرز اکٹیو نیٹ ورک خدمات کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ اب تک سو سے زائد مختلف بلڈ گروپ کے نوجوان اس نیٹ ورک میں شامل ہوچکے ہیں اور اپنی خاموش خدمات انجام بھی دے رہے ہیں۔
مالیگاؤں میں بلڈ بینک اور بلڈ ڈونر تنظیمیں ہیں جو مختلف مواقع پر خون عطیہ کیمپ کا اہتمام کرتی ہیں اور خون عطیہ کیمپ کی سماج میں ضرورت بھی ہے۔
لیکن جب کبھی مختلف اور مخصوص فریش بلڈ گروپ کی اشد ضرورت پڑتی ہے تو ایسے حالات میں ان بلڈ گروپز والے ڈونرز کی تلاش شروع کردی جاتی ہے۔
بلڈ ڈونرز فعال نیٹ ورک کا قیام اور اس کے لیے بہت وقت درکار ہوتا ہے تاہم وقت پر بلڈ نہ ملنے کی صورت میں مریض اور اس کے اہل خانہ کو متعدد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کبھی کبھی تو ایسا ہوتا ہے کہ مریض کی جان بھی چلی جاتی ہے۔
وہیں دوسری جانب ایسے بھی کچھ نام نہاد بلڈ ڈونر گروپز موجود ہیں جو ہمہ وقت بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کرتے ہیں پھر بھی چند بلڈ بینک میں وقت پر خون مہیا نہیں ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں خون کا عطیہ دینے والے بلا معاوضہ اپنے خون کا عطیہ دیتے ہیں لیکن کچھ لوگ بعد میں اسے بیچ دیتے ہیں۔
ان سب حالات کو محسوس کرتے ہوئے شہر کے مخلص اور انسانیت و ملت کا درد رکھنے والے چند نوجوانوں نے 'مالیگاؤں ڈونرز فرنٹ' کا قیام کیا ہے جس کا مقصد ضرورت مندوں کو وقت پر خون کا عطیہ دینا اور مفت میں فریش بلڈ مریضوں کو فراہم کرنا ہے۔
خیال رہے کہ مالیگاؤں میں 'فریش بلڈ ڈونرز اکٹیو نیٹ ورک' نام سے یہ خدمات عنقریب شروع کی جائے گی اور بلڈ ڈونرز کا خون سٹاک کرنے یا بیچنے کی غرض سے پہلے ہی نہیں نکالا جائے گا بلکہ اس وقت بلڈ ڈونرز سے رابطہ کیا جائے گا جب فریش بلڈ کی اشد ضرورت رہے گی۔
اس نیٹ ورک کے تمام اراکین کے بلڈ گروپز کا ڈیٹا محفوظ رکھا جائے گا نیز ان کی حوصلہ افزائی کے لیے 'دی ریئل ہیرو' کے نام سے ایک سند سے نوازا جائے گا اور ان کا بلڈ ڈونر آئی ڈی بھی بناکر دیا جائے گا تاکہ ایمرجنسی کے اوقات میں کام آئے۔
واضح رہے کہ مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ شہر کے ترقی پسند نوجوانوں کی تنظیم ہے جو مختلف شعبوں اور علاقوں میں زمینی سطح پر انتہائی سنجیدگی کے ساتھ فلاحی، تعلیمی، سماجی و ملی کاموں کو انجام دے رہی ہے۔