اردو

urdu

ETV Bharat / city

اورنگ آباد: لاک ڈاؤن میں آٹھ گھنٹے کی رعایت کے باوجود تاجر ناخوش

اورنگ آباد شہر میں لاک ڈاؤن کے دوران دی گئی رعایت میں مزید آٹھ گھنٹے کی توسیع کر دی گئی ہے جس کے تحت دوپہر دو بجے تک کاروبار کرنے کی اجازت ہے۔ اس کے باوجود دکانداروں نے لاک ڈاؤن میں دی گئی رعایت کو ناکافی قرار دیا ہے۔

eight hours relaxation on lockdown in aurangabad
اورنگ آباد: لاک ڈاؤن میں آٹھ گھنٹے کی رعایت کے باوجود تاجر ناخوش

By

Published : Jun 2, 2021, 12:23 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن کے دوران دی گئی رعایت میں مزید توسیع کرتے ہوئے اب آٹھ گھنٹے تک کاروبار کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اورنگ آباد: لاک ڈاؤن میں آٹھ گھنٹے کی رعایت کے باوجود تاجر ناخوش

رعایت میں توسیع کے بعد دوپہر دو بجے تک لوگ اپنا کاروبار جاری رکھ سکتے ہیں۔ لیکن تجارت سے منسلک افراد اس رعایت سے مطمئن نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس رعایت میں مزید اضافہ کیا جائے تاکہ لوگ اپنا کاروبار اچھے سے کر سکیں۔

دوپہر دو بجے کے بعد شہر میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہوجائیگا، پچھلے دو مہینوں سے ہوٹل مالکان، کپڑا تاجر اور جوس کی دکانیں پوری طرح بند تھیں، ان دکانداروں نے لاک ڈاؤن میں دی گئی رعایت کو ناکافی قرار دیا ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہیکہ کم از کم شام سات بجے تک کاروبار کی اجازت ملنی چاہیے، واضح رہے کہ پچھلے دو مہینے سے سخت لاک ڈاؤن سے کاروباری طبقہ بہت زیادہ پریشان رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details