مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں اس سال جلوس محمدی منسوخ کر دیا گیا ہے۔
اورنگ آباد میں عید میلاد النبی کا جلوس نہیں نکالا جائے گا شہر میں پچھلے تیس سال سے عید میلاد النبی کے موقع پر جلوس محمدی نکالنے کا رواج ہے، اس جلوس میں تمام طبقات کے لوگ شامل ہوتے ہیں لیکن اس سال کورونا وبا کے سبب جلوس محمدی کی اجازت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے جلوس محمدی منسوخ کردیا گیا ہے۔
اس بات کی اطلاع سیرت کمیٹی کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شیخ مرتضیٰ نے دی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس انتظامیہ نے علامتی جلوس کی اجازت دی ہے لیکن اس سے جلوس کے تقاضے پورے نہیں ہوتے ہیں۔ اس لئے اس سال شہر میں جلوس نہیں نکالا جائے گا۔
پولیس کمشنر ڈاکٹر نکھل گپتا نے شہریان سے پرامن طریقے پر تہوار منانے کی اپیل کی ہے۔