اردو

urdu

ETV Bharat / city

گنیش اتسو اور محرم کو لیکر ضلع انتظامیہ کی میٹنگ - مہاراشٹر کا سب سے بڑا تہوار

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا وبا کے دوران گنیش اتسو اور محرم منانے کے تعلق سے اورنگ آباد ضلع کلکٹر آفس میں ارکان پارلیمان اور اعلی سرکاری حکام کی میٹنگ ہوئی۔

District administration meeting on Ganesh utsav and Muharram
گنیش اتسو اور محرم کو لیکر ضلع انتظامیہ کی میٹنگ

By

Published : Aug 18, 2020, 3:59 PM IST

کورونا وبا کے دوران گنیش اتسو اور محرم کیسے منایا جائے اس تعلق سے اورنگ آباد ضلع کلکٹر آفس میں ارکان پارلیمان اور اعلی سرکاری حکام کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں کئی مدعوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ویڈیو

میٹنگ میں طے پایا کہ ایک بستی میں صرف ایک گنیش کی مورتی رکھی جائے گی اور مقامی سطح پر ہی گنیش وسرجن کیا جائیگا۔ میٹنگ میں پلازمہ تھیراپی کے معاملے میں برتی جا رہی جانبداری پر بھی عوامی نمائندوں نے آواز اٹھائی۔

میٹنگ میں شامل افراد

واضح رہے کہ گنیش اتسو مہاراشٹر کا سب سے بڑا تہوار مانا جاتا ہے، اس لیے ضلع انتظامیہ بھیڑ بھاڑ کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانا چاہتا ہے۔ اسی طرح محرم کے تعلق سے بھی جلد ہی گائیڈ لائن جاری کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details