اردو

urdu

ETV Bharat / city

مہاراشٹر: مذہبی مقامات کھولنے کے فیصلے کا علمائے کرام نے خیرمقدم کیا - عبدالرشید مدنی نے ای ٹی وی بھارت سے بات

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر میں ریاستی حکومت نے تمام مذہبی مقامات کو کھولنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

decision to reopen religious place in maharashtra
مذہبی مقامات کھولنے کے فیصلے کا علمائے اکرام نے خیرمقدم کیا

By

Published : Nov 15, 2020, 6:30 PM IST

مہاراشٹر حکومت نے پیر کے روز سے ریاست کے تمام مذہبی مقامات کو کھولنے کے فیصلے کا علمائے اکرام نے خیرمقدم کیا ہے، امارت شریعہ مراٹھواڑہ کے نائب امیر عبدالرشید مدنی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ دیر سے ضرور آیا ہے لیکن پھر بھی دیر آید درست آید۔

مہاراشٹر: مذہبی مقامات کھولنے کے فیصلے کا علمائے اکرام نے خیرمقدم کیا

انھوں نے کہا کہ تمام لوگوں کو مذہبی مقامات میں ہی اپنی اپنی عبادات کو انجام دینے میں قلبی سکون ملتا ہے، اس لیے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے رہنما اصول کا خیال کرتے ہوئے مذہبی مقامت میں آنا چاہیے۔
حکومتی شرائط کے مطابق تمام مذہبی مقامات پر جانے والے زائرین و عقیدمندوں کو ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ نیز مہاراشٹر حکومت کی جانب سے یہ بھی احکامات دیے گئے ہیں کہ اس دوران سماجی فاصلے بھی برقرار رکھنے ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details