اورنگ آباد کے بھڑکل گیٹ میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے کے روبرو ایک روزہ دھرنا دیا گیا، شہریت قانون اور این آر سی کی مخالفت میں یہ دھرنا دیا گیا، اس دھرنے میں دیگر سیکولر جماعتوں نے بھی حصہ لیا۔
سی پی آئی کا شہریت قانون کے خلاف دھرنا - شہریت قانون کا احتجاج
ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے شہریت قانون کے خلاف دھرنے پر بیٹھ گئے اور اس قانون کے خلاف ہونے والے امتیازی سلوک سے لوگوں کو روبرو کرایا اور کہا کہ یہ قانون نہ صرف مسلمانوں کے خلاف ہے بلکہ غریب ہندؤں کے خلاف بھی ہے
سی اے اے کے خلاف سی پی آٗی کا ایک روزہ دھرنا
سی پی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ سی اے اے کی بنیاد پر این آر سی ملک کی اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کو حاشیے پر ڈالنے کی سازش ہے، اس کی بنیاد پر رویزرویشن کو ختم کرنا اور پسماندہ طبقات کو ان کے حقوق سے محروم کرنا ہے، اس لیے ملک گیر سطح پر اس کی مخالفت کی جارہی ہے۔