اردو

urdu

ETV Bharat / city

اورنگ آباد کے رابطہ وزیر کی موجودگی میں کورونا جائزہ میٹنگ

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں اورنگ آباد کے رابطہ وزیر سبھاش دیسائی کی موجودگی میں کورونا جائزہ میٹنگ ہوئی، جس میں ضلع کے اعلی حکام موجود تھے۔ اس میٹنگ میں پی ایم کیئر فنڈ سے دیے گئے ایک سو پچاس ناقص وینٹی لیٹر کے معاملے میں بھی وضاحت کی گئی۔

By

Published : May 18, 2021, 6:38 PM IST

Corona review meeting in the presence of Aurangabad guardian Minister
اورنگ آباد کے رابطہ وزیر کی موجودگی میں کورونا جائزہ میٹنگ

اورنگ آباد شہر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہو رہی ہے اور ویکسین کی مانگ بھی تیز ہوتی دیکھی جا رہی ہے۔ اورنگ آباد کے ضلع کلکٹر دفتر میں اورنگ آباد کے رابطہ وزیر سبھاش دیسائی کی موجودگی میں عوامی نمائندوں اور اعلی سرکاری حکام کی کورونا جائزہ میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں ایک مرتبہ پھر پی ایم کیئر فنڈ سے آئے ناقص وینٹی لیٹر کا معاملہ گونج اُٹھا۔

ویڈیو

ایم آئی ایم رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایک سو پچاس ناقص وینٹی لیٹر فراہم کرنے والی ایجنسی کے خلاف ایف آئی آر درج کیا جائے۔ ساتھ ہی شیو سینا ایم ایل اے سنجئے شرساٹھ نے بھی اس معاملے پر ایم پی جلیل کا ساتھ دیا۔ میٹنگ میں کورونا ویکسین کی قلت پر بھی غور کیا گیا اور ویکسین کی کمی کو دور کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ دوسری طرف اورنگ آباد شہر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی پر امتیاز جلیل نے فرنٹ لائن واریئرز کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ حالات جلد ہی نارمل ہونگے۔

اورنگ آباد کے رابطہ وزیر کی موجودگی میں کورونا جائزہ میٹنگ

ABOUT THE AUTHOR

...view details