ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر کانگریس کی جانب سے ریاست بھر میں کسان قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
اورنگ آباد: کسان قانون کے خلاف میں کانگریس کا احتجاج - کانگریس کا احتجاج
اورنگ آباد میں سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کی یوم پیدائش کی مناسبت سے کانگریس نے کسانوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں مودی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ مودی حکومت بڑے صنعت کاروں کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی بن چکی ہے۔

اورنگ آباد: کسان قانون کے خلاف میں کانگریس کا احتجاج
اورنگ آباد: کسان قانون کے خلاف میں کانگریس کا احتجاج
اسی ضمن میں اورنگ آباد میں ضلع کلکٹر آفس کے سامنے کانگریس رہنماوں نے ایک روزہ دھرنا دیا، اس موقع پر حکومت کی پالیسیوں پر شدید نکتہ چینی کی گئی اور مودی حکومت کو کسان مخالف اور عوام مخالف قرار دیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت بڑے صنعتکاروں کے ہاتھ کی کٹھ پتلی بن چکی ہے اسی لیے حکومت کو عوامی مفادات نظر نہیں آرہے ہیں، کانگریس لیڈروں کا کہنا ہے کہ کسانوں کو انصاف دلانے تک ان کی یہ تحریک جاری رہے گی۔