اردو

urdu

ETV Bharat / city

انٹر اسکول بیت بازی مقابلے کا انعقاد

اسکولی طلبہ وطالبات میں اردوزبان وادب کے تعلق سے بیداری اور مطالعے کے شوق کو پروان چڑھانے کے لیے ادبی تنظیم وارثان حرف وقلم کی جانب سے انٹراسکول بیت بازی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

Conducting Inter School Bat bazi Contest
انٹر اسکول بیت بازی مقابلے کا انعقاد

By

Published : Dec 25, 2019, 4:44 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے اسکولی طلبہ وطالبات میں اردوزبان وادب کے تعلق سے بیداری اور مطالعے کے شوق کو پروان چڑھانے کے لیے نئے طریقے اپنائے جاتے رہے ہیں۔

انٹر اسکول بیت بازی مقابلے کا انعقاد

اسی ضمن میں شہر کی ادبی تنظیم کی جانب سے انٹر اسکول بیت بازی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ ان مقابلوں میں اسکولی طلبہ و طالبات نے اپنی صلاحیت کے بالمقابل کافی اچھے اور عمدہ اشعار پیش کیے۔
ان کمسن طالبات کی زبان سے ادا ہونے والے محض اشعار نہیں ہیں بلکہ اس کے پیچھے تلفظ کی صحیح ادائیگی اور اشعار کو منفرد انداز میں پڑھنے کا ہنربھی پوشیدہ ہے۔

شہر کی ادبی تنظیم اور سروش ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کےاشتراک سے ان مقابلوں میں بیت بازی ، تقریری، اور نعت النبی شامل ہے۔

اردو میڈیم کے چھ سو سے زائد طلبا وطالبات نے ان مقابلوں میں حصہ لیا پروگرام کے ذمہ داروں نے مقابلوں کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی۔

سروش ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے اس طرح کے مقابلے گزشتہ تین برس سے ہورہے ہیں۔

ذمہ داران کا کہنا ہے کہ مستقبل میں یک بابی ڈرامہ بھی مقابلوں میں شامل رہے گا، تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ادبی ،تہذیبی اور ثقافتی سرگرمیاں شامل ہوتو طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں میں ہمہ جہت نکھار پیدا ہوسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details