ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 08 اگست کی صبح ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 130 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اورنگ آباد ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے۔
ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 16243 ہوگئی ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہا ہے۔
ضلع میں 526 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 11960 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں اور 3757 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔
اورنگ آباد میں کورونا کے 130 نئے معاملے درج - لک وائرس سے ہلاک
اورنگ آباد میں 11960 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 526 مریض مہلک وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
اورنگ آباد میں کورونا کے 130 نئے معاملے درج
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلیں سوشل ڈسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ ہاٹ اسپاٹ بنائے گئے ہیں۔ کنٹینمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینیٹائزیشن کا کام جاری ہے۔