کُل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسد الدین اویسی مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں 2 روزہ دورے پر تھے۔ اس دورے کے دوران منقعد ایک میٹنگ میں انہوں نے مہاراشٹر کے ایم آئی ایم کے رہنماوں اور کارکنا سے ملاقات کر تے ہوئے پارٹی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
اس میٹنگ میں اسد الدین اویسی نے مسلم ریزرویشن کے لئے مہاراشٹر حکومت کو الٹی میٹم دیا اور ستائیس نومبر کو چلو ممبئی کا دیا نعرہ بھی دیا۔
مہاراشٹر کے مسلمانوں کو ان کی پسماندگی کی بنیاد پر ریزرویشن دلانے کے لیے ایم آئی ایم نے چلو ممبئی کا نعرہ دیا ہے۔ 27 نومبر کو ریاست کے تمام اضلاع سے ترنگا ریلی نکالی جائے گی اور ممبئی میں ایک جلسہ عام سے ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی خطاب کریں گے۔