مہاراشٹرا کے اورنگ آباد میں یوگ گرو بابا رام دیو کے خلاف انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹروں نے احتجاج کیا۔
اسوسی ایشن کے صدر سنتوش رنجن کر نے الزام کیا کہ بابا رام دیو اپنے کاروبار کے فروغ کے لیے ایلوپیتھی میں خامیاں نکال رہے ہیں، جبکہ رام دیو کے پاس نہ کوئی ڈگری ہے اور نہ ہی تعلیمی سند۔پچھلے ڈیڑھ سال میں وبا کے دوران جان کی بازی لگا کر لاکھوں لوگوں کا علاج کرنے والے معزز ڈاکٹروں کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے، اس لیے بابا رام دیو کے خلاف ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جانا چاہیئے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیئے ۔