اردو

urdu

ETV Bharat / city

اورنگ آباد میں کورونا کے 84 نئے معاملے درج - ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد

یوپی میں اب تک 5861 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 387 مریض مہلک وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ پچھلے دو دن سے اورنگ آباد میں ہر روز 300 سے زیادہ کورونا مریض تجاوز کر رہے ہیں۔

اورنگ آباد میں کورونا کے 84 نئے معاملے درج
اورنگ آباد میں کورونا کے 84 نئے معاملے درج

By

Published : Jul 18, 2020, 1:08 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے 18 جولائی کی صبح ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 84 نئے مریض سامنے آئے ہیں اورنگ آباد ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے۔

ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 10166 ہوگئی ہیں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہا ہے۔

ضلع میں 387 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 5861 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں اور 3918 مریض اسپتال میں زیر علاج ہے ۔

کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔۔


انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہے اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلے سوشل ڈیسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔


اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ ہاٹ سپوٹ بناۓ گئے ہیں کنٹنمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینیٹازیشن کا کام جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details