تریپورہ تشدد کے خلاف اورنگ آباد میں بہوجن کرانتی مورچہ کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیا گیا جس میں راشٹریہ مسلم مورچہ اور بھارت مکتی مورچہ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ احتجاجیوں نے تریپورہ میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی سے مداخلت کی اپیل کی۔
بہوجن کرانتی مورچہ اور راشٹریہ مسلم مورچہ کی جانب سے اورنگ آباد ضلع کلکٹریٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا جب کہ مورچہ کے ذمہ داروں نے کہا کہ تریپورہ میں امتناعی احکامات نافذ ہونے کے باوجود اقلیتوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔