مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز اورنگ آباد میں کورونا کے پندرہ سو سے زیادہ مریضوں کی تصدیق کی گئی، جس کی وجہ سے ضلع انتظامیہ بھی سخت اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ شہر میں رات کے وقت کرفیو بھی نافذ کیا گیا ہے۔
اورنگ آباد: کورونا پر قابو پانے کے لیے ضلع انتظامیہ سخت - اورنگ آباد میں کورونا
اورنگ آباد میونسپل کمشنر آستک کمار پانڈے کے مطابق اورنگ آباد شہر میں آج کورونا کے متاثرین میں اضافہ کی شرح 26 فیصد کے قریب ہے جبکہ اموات کی شرح 85. فیصد سے بھی کم ہے
اورنگ آباد میونسپل کمشنر آستک کمار پانڈے
اورنگ آباد میونسپل کمشنر آستک کمار پانڈے نے کہا اورنگ آباد شہر میں آج کوڈ مثبت مریضوں کی شرح 26 فیصد کے قریب ہے اور اموات کی شرح قابو میں ہے۔ اموات کی شرح 85. فیصد سے بھی کم ہے۔
انھوں نے کہا کہ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن مرکزی اور ریاستی حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق ٹیسٹنگ، کانٹیکٹ ٹریسنگ، کنٹینمنٹ زون، ٹریٹمٹ اور ویکسین پر عمل کیا جا رہا ہے۔