یکم اپریل کو ہر شخص اپنے قریبیوں کو اپریل فول کے پیغامات موبائل پر بھیج کر لوگوں کو اپریل فول مناتے ہے، لیکن اس سال پولیس انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بالکل جھوٹے میسجز کورونا وائرس کے حوالے نہ شیر کرے اور نہ ہی کسی کو اپریل فول بنائے۔ اگر کوئی ایسا سوشل میڈیا پر وائرل کرتا ہے تو پولیس اس کے خلاف کارروائی کرے گی۔
کورونا سے متعلق اپریل پھول نہ بنائیں - april phool with corona
مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اورنگ آباد پولیس انتظامیہ نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔
کورونا سے متعلق اپریل پھول نہ بنائیں
خیال رہے کورونا وائرس نے عالمی وبا کا روپ اختیار کر لیا ہے۔ پوری دنیا میں کورونا وائرس سے آٹھ لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہیں، جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد 40 ہزار سے زائد ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس سے 1500 سے زیادہ افراد متاثر ہیں جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 46 پہنچ گئ ہے۔