اورنگ آباد: مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 135 نئے کیسز اور آٹھ مریضوں کی موت کی اطلاع ملی ہے۔ خطہ کے ہیلتھ افسران ں نے یہ اطلاع جمعرات کو دی۔
مراٹھواڑہ کے تمام ضلع ہیڈ کوارٹرز سے جمع کی گئی تفصیلات کے مطابق علاقے کے تمام آٹھ اضلاع میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان سب سے زیادہ ضلع بیڈ متاثر رہا جہاں 42 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور تین افراد ہلاک ہوئے۔