اردو

urdu

ETV Bharat / city

ایم آئی ایم صدر اویسی دو روزہ دورے پر اورنگ آباد پہنچے - AIMIM President Owaisi arrives Aurangabad

ایم آئی ایم سربراہ نے شہر کی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کی اور شہریان سے ملاقات کی لیکن میڈیا نمائندوں سے دور رہے۔

aurangabad
aurangabad

By

Published : Oct 29, 2021, 8:01 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں ایم آئی ایم کے قومی صدر اسد الدین اویسی دو روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں۔ وہ اورنگ آباد کے ہوٹل تاج میں مقیم ہیں۔

ایم آئی ایم سربراہ نے شہر کی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کی اور شہریان سے ملاقات کی لیکن میڈیا نمائندوں سے دور رہے۔

ایم آئی ایم صدر اویسی دو روزہ دورے پر اورنگ آباد پہنچے

یہ بھی پڑھیں: اورنگ آباد: منفرد گاؤں جہاں نظر نہیں آتی دو منزلہ عمارتیں


اس دوران ایم آئی ایم قائد کو ایک نظر دیکھنے کے لیے ان کے مداحوں کا جم غفیر امڈ پڑا۔ اسد الدین اویسی نے جامع مسجد میں اکابرین شہر اور عام لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔

میڈیا نمائندوں سے دوری کے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ مناسب موقع پر وہ میڈیا سے روبرو ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details