ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں پدم شری ڈاکٹر فاطمہ رفیق زکریا کے یوم پیدائش کی مناسبت سے قومی کونسل برائے فروغ اردو، نئی دہلی کے مالی تعاون سے شعبہ اردو مولازا آزاد کالج آف آرٹس، سائنس اینڈ کامرس اورنگ آباد کے زیر اہتمام ’اردو ادب میں ہندوستانی تہذیبی عناصر‘ کے عنوان سے دو روزہ قومی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کی مختلف ریاستوں سے دانشوروں نے شرکت کی اور ملک کی گنگا جمنی تہذیب کے فروغ میں اردو ادب کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔
اورنگ آباد: مولانا آزاد کالج میں دو روزہ قومی سمینار کا انعقاد - مولانا آزاد کالج اورنگ آباد کے زیر اہتمام دو روزہ قومی سیمینار
پدم شری ڈاکٹر فاطمہ رفیق زکریا کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ’اردو ادب میں ہندوستانی تہذیبی عناصر‘ کے عنوان سے مولانا آزاد کالج اورنگ آباد کے زیر اہتمام دو روزہ قومی سمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں تیس سے زائد ریسرچ اسکالرز نے مقالے پیش کیے۔
اورنگ آباد: مولانا آزاد کالج میں دو روزہ قومی سمینار کا انعقاد
سیمینار میں مقالہ نگار نے کہا کہ اردو ادب یعنی محبت کا پیغام ہے، ادب نے انسانی جذبات و احساسات کی جس انداز میں ترجمانی کی اس کی نظیر دیگر زبانوں میں بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے، ایسے حالات میں اردو والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ادبی سرمایے سے دنیا کو اور نئی نسلوں کو متعارف کروائیں، اور جدید تقاضوں سے زبان و ادب کو کیسے جوڑا جاسکتا ہے اس جانب بھی توجہ دلائی۔
سیمینار میں تیس سے زائد ریسرچ اسکالرز نے مقالے پیش کیے، جس میں افتتاحی تقریب کی صدارت معروف ادیب و نقاد ڈاکٹر ارتکاز افضل نے انجام دی۔