اورنگ آباد کے مسلمانوں نے صد فیصد کاروبار بند رکھ کر حکومت ہند اور تریپورہ حکومت کے خلاف اپنا سخت احتجاج درج کروایا۔ یہ بند پوری طرح سے پرامن رہا، کہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ اس بند کے ذریعے اورنگ آباد کے مسلمانوں نے مظلوموں کے حق میں پرامن طریقے سے آواز بلند کی۔
اس موقع پر شہریان کو روزمرہ کی خریداری اور آمد ورفت میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ رضا اکادمی کے ذمہ داروں نے مکمل مسلم بند پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ قابل ذکر بات یہ رہی کہ اس بند میں برادران وطن نے بھی حصہ لیا اور اپنے کاروبار بند رکھیں۔