اردو

urdu

ETV Bharat / city

اورنگ آباد میں کورونا کے 77 نئے معاملے - ضلع اورنگ آباد

ضلع اورنگ آباد میں اب تک 3571 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 318 مریض مہلک وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

77 new cases of Corona in Aurangabad
اورنگ آباد میں کورونا کے 77 نئے معاملے

By

Published : Jul 7, 2020, 11:09 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 07 جولائی کی صبح ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 77 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اورنگ آباد ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے۔ ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 7017 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہا ہے۔ ضلع میں 318 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 3571 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں اور 3128 مریض ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلیں۔ سماجی دوری اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔ ضلع اورنگ آباد میں کئی جگہ ہاٹ سپاٹ بنائے گئے ہیں۔ کنٹینمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینیٹازیشن کا کام جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details