اردو

urdu

ETV Bharat / city

Corona's Case in Marathwada: مراٹھواڑا میں کورونا کے 61 نئے معاملے درج، ایک کی موت - اورنگ آباد میں کورونا

کورونا کے معاملے مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں ایک بار پھر تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے Spread of Corona Virus in Marathwada۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 61 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔

Corona's Case in Marathwada
Corona's Case in Marathwada

By

Published : Jan 1, 2022, 2:07 PM IST

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مراٹھواڑا علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 61 نئے معاملے درج ہوئے ہیں اور ایک کی موت ہو گئی ہے 61 New Cases of Corona Registered in Marathwada, one death۔ محکمہ صحت نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔

مراٹھواڑا خطہ کے آٹھ اضلاع کے صدر دفتر سے یو این آئی کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس خطے کے اورنگ آباد ضلع One Person Death to Corona in Aurangabad میں 18 معاملے اور ایک موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ جب کہ لاتور میں 18 کیس درج کیے گئے۔ عثمان آباد میں 9، پربھنی میں 6، ناندیڑ میں 4 اور جالنا، بیڈ اور ہنگولی میں بالترتیب 2 معاملے درج کیے گئے ہیں۔

دریں اثنا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست بھر میں کووڈ 19 کے 8,067 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ جس کے ساتھ ریاست میں متاثرین کی کل تعداد 66,78,821 ہو گئی ہے۔ جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 1,41,526 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1,766 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں، جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 65,09,096 ہوگئی ہے۔ اس وقت صحت یاب ہونے کی شرح 97.55 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 2.11 فیصد ہے۔

محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ اس وقت مہاراشٹر میں 24,509 زیر علاج معاملے ہیں، جن کا علاج مختلف کووڈ -19 مراکز اور اسپتالوں میں چل رہا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details