اردو

urdu

ETV Bharat / city

مراٹھواڑہ: کورونا کے 3،573 نئے کیسز درج - etv bharat urdu

علاقے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر رہا ہے، جہاں انفیکشن کے 1557 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 15 افراد کی موت ہوگئی۔

corona
corona

By

Published : Mar 19, 2021, 11:29 AM IST

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقہ میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے تیزی سے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 3،573 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 26 مریضوں کی موت ہوگئیم، طبی احکام نے جمعہ کے روز یہ اطلا ع دی۔

تمام ضلع صدر دفاتر سے یو این آئی کی جانب سے جمع کی گئی اطلاعات کے مطابق علاقے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر رہا ہے، جہاں انفیکشن کے 1557 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 15 افراد کی موت ہوگئی۔

اس کے بعد جالنہ میں 419 نئے کیسز سامنے آئے اور چار افراد کی موت ہوگئی۔ ناندیڑ میں 625 نئے کیسز سامنے آئے اور تین افراد کی موت ہوگئی۔ ہنگولی میں 87 نئے کیسز سامنے آئے اور دو افراد کی موت ہوگئی۔

لاتور میں 291 نئے کیسز سامنے آئے اور ایک شخص کی موت ہوگئی۔ بیڑ میں 264 نئے کیسز سامنے آئے اور ایک شخص کی موت ہوگئی۔ پربھنی میں 166 اور عثمان آباد میں 164 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details