مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں بدھ کو کورونا وائرس (کووڈ-19) انفیکشن کے 192 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 5757 پر پہنچ گئی ہے۔
اورنگ آباد میں کورونا کے 192 نئے معاملے - متاثرین کی تعداد
اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے 192 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ نئے کیسز میں 116 اورنگ آباد میونسپلٹی علاقہ سے اور 76 ضلع کے مختلف دیہی علاقوں سے ہیں۔
اورنگ آباد میں کورونا کے 192 نئے معاملے
ضلع انتظامیہ کے مطابق کورونا کے نئے معاملوں میں 115 مرد اور 77 خواتین شامل ہیں۔ نئے کیسز میں 116 اورنگ آباد میونسپلٹی علاقہ سے اور 76 ضلع کے مختلف دیہی علاقوں سے ہیں۔
حالانکہ مختلف کووڈ مراکز سے 2741 مریض کورونا سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔ ضلع میں فی الحال 2753 کورونا کے سرگرم معاملے ہیں جن کا علاج مختلف ہسپتالوں میں کیا جارہا ہے۔