مغربی بنگال سمیت پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی ان ریاستوں میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے، جہاں سیاسی پارٹیاں ووٹرز کو راغب کرنے کےلیے ہرہتھکنڈے اپنارہی ہیں اور اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لیے کوششوں میں ہیں۔
نندی گرام میں پرچہ نامزدگی کے دوران زخمی ہونے کے وزیر اعلی ممتا بنرجی پہلی دفعہ کولکاتا کے باہر پرلیا میں ریلی کی ہے۔ اس دوران انہوں نے نندی گرام حادثے کا ذکرتے ہوئے کہا کہ' کچھ لوگوں کو لگتا تھا کہ میں دوبارہ نہیں آؤنگا لیکن لوگوں کی تکلیف کے پیش نظر میں باہر آئی ہوں۔ واضح رہے کہ نندگی میں حادثے کے بعد وزیر اعلی پہلی دفعہ کولکاتا کے باہر پرلیا کے باغ منڈی میں ریلی سے خطاب کی۔
انہوں نے کہا کہ' میرا تعلق ایک عام گھرانے سے ہے اس لیے میں پر ہی مقابلہ کرتی ہوں، میں پوری زندگی عوامی مسائل کے لیے لڑائی لڑی اور آج بی لڑ رہی ہوں۔ وزیر اعلی کے عہدے پر رہتے ہوئے کوئی خاص کرسی پر نہیں بیٹھتی سادھی زندگی بسر کررہی ہوں اسی وجہ سے میں عوام لوگوں کے مسائل کو بھی جانتی ہوں۔'
اس سے قبل اتوار کے دن درالحکومت کولکاتا میں انتخابی تشہیر مہم کی تھی۔ اس دوران انہوں نے وہیل چیئر پر بیٹھ کر ایک ریلی کی قیادت کی تھی جس میں ترنمول کانگریس کے درجنوں رہنماء شریک ہوئے تھے۔ انہوں مخالف جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ' ایک زخمی شیر کئی گنا زیادہ خطرناک ہوتا ہے'۔
ممتا کے ساتھ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے سینئر قائدین بھی موجود تھے۔ ممتا ہاتھ جوڑ کر لوگوں سے ووٹ کی اپیل کرتی ہوئی نظر آئی تھی۔'