مغربی بنگال کے ضلع بردھمان کے آسنسول میں فرنیچر کے گودام میں آتشزدگی ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات فرنیچر کے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ آسنسول جنوبی پولیس اسٹیشن کے تحت چیلیڈنگا کے علاقے میں یہ واردات ہوئی۔ شروعات میں آتشزدگی پر قابو پانے کی مقامی لوگوں نے کوشش کی۔
اس کے بعد آسنسول جنوبی پولیس اسٹیشن کو آتشزدگی کی اطلاع ملی اور پھر فائر اسٹیشن سے تین فائر انجن موقع پر پہنچے لیکن جگہ کی کمی کی وجہ سے فائر فائٹرز کو بار بار رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔