مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آسنسول میونسپل کارپوریشن انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔
کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات کی طرح آسنسول میونسپل کارپوریشن الیکشن Asansol Municipal Corporation Electionمیں بھی ترنمول کانگریس کی جانب سے کئی سیٹنگ کاؤنسلرز Setting Counselorsکو ٹکٹ نہیں دیا گیا۔
Deputy Mayor Tabassum Ara and Mayor Council Mir Hashim:ڈپٹی میئر تبسم آرا اور میرہاشم کا پرچہ نامزدگی داخل - آسنسول میونسپل کارپوریشن کے انتخابات
آسنسول میونسپل کارپوریشنAsansol Municipal Corporation کی ڈپٹی میئر تبسم آرا اورمئیران کونسل میر ہاشم کو ترنمول کانگریس کی جانب سے ٹکٹ نہیں ملنے پرآزاد امیدوارکی حیثیت سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
متوقع امیدواروں کو ٹکٹ نہیں ملنے پر انہوں نے آزاد امیدوار Independent Candidatesکی حیثیت سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آسنسول میونسپل کارپوریشن کی ڈپٹی میئر تبسم آرا اور مئیر ان کونسل میر ہاشم کو ترنمول کانگریس کے ٹکٹ نہیں ملنے پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
ڈپٹی میئر تبسم آرا نے کہا کہ وہ عوام کی ضد پر آسنسول میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لوگ ہمارے ترقیاتی کاموں سے متاثر ہیں۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کا ٹکٹ نہیں ملنے پر انہوں نے کہا کہ ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ پارٹی کا ہے۔ وہ اب بھی ترنمول کانگریس میں ہی ہیں۔ الیکشن جیت کروہ ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہو جائیں گی۔
میر ہاشم نے کہا کہ ہر الیکشن کے لئے پارٹی کی مختلف حکمت عملی ہوتی ہے۔ انہیں ٹکٹ نہیں ملا تو کیا ہوا۔ وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات جیت کر ترنمول کانگریس کو اپنی جیتی ہوئی سیٹ تحفے میں دیں گے۔