اردو

urdu

ETV Bharat / city

CPM Accuses Police of Preventing Filing Nomination Papers: سی پی ایم کا پولیس پر پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے روکنے کا الزام - سی پی ایم نے پولیس پر الزام عائد کیا

سی پی ایم کے امیدواروں نے پولیس پر آسنسول میونسپل کارپوریشن انتخابات Asansol Municipal Corporation Elections کے لئے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے سے روکنے کا الزام عائد کیا ہے۔CPM Accuses Police of Preventing Filing Nomination Papers

سی پی ایم کا پولیس پرپرچہ نامزدگی داخل کرنے سے روکنے کا الزام
سی پی ایم کا پولیس پرپرچہ نامزدگی داخل کرنے سے روکنے کا الزام

By

Published : Jan 4, 2022, 4:12 PM IST

سی پی ایم کے امیدواروں نے کہا کہ مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے آسنسول میونسپل کارپوریشن Asansol Municipal Corporation کے 106 وارڈوں کے لئے 22 فروری کو ہونے والے انتخابات کیلئے پولیس نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے روکا ہے۔

سی پی ایم کا پولیس پر پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے روکنے کا الزام


سی پی ایم کے رہنماؤں کا الزام ہے کہ ضلع مجسٹریٹ نے انہیں پرچہ نامزدگی Nomination form داخل کرنے کے لئے جو وقت دیا تھا اسی وقت پر سینٹ جوزف اسکول پہنچے تھے۔ لیکن اسکول کے باہر تعینات پولیس اہلکاروں نے انہیں اسکول میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی۔

سی پی ایم کا پولیس پرپرچہ نامزدگی داخل کرنے سے روکنے کا الزام
انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے کہنے پر پولیس نے سی پی ایم کے امیدواروں کے ساتھ برا سلوک کیا۔ سی پی ایم کے حامیوں نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔



پولیس کا کہنا ہے کہ سی پی ایم کا الزام بے بنیاد ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق گائیڈ لائن پر عمل کیا جا رہا ہے۔ گائیڈ لائن کے مطابق ایک امیدوار کے ساتھ تین لوگ ہی پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے اندر جا سکتے ہیں۔ لیکن سی پی ایم کے امیدوار اپنے ساتھ دس لوگوں کو لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پرچۂ نامزدگی داخل کرنے سے کسی کو بھی روکنے کی کوشش نہیں کی گئی ہے۔ یہ بنیاد الزام ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details