چند برس قبل انتظامیہ نے نوجوانوں کو کھیل کود کے لئے ایک اسٹیڈیم کا قیام عمل میں لایا تھا، تاہم مذکورہ اسٹیڈیم میں بنیادی ڈھانچے کی عدم دستیابی سے نوجوانوں کو مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال مذکورہ اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے لئے اگرچہ محکمہ دیہی ترقی نے پیسے واگزار کئے تھے تاہم وہ پیسے کہاں پر استعمال کئے گئے، ہم اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔
نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ہمیں کھیلنے کودنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے اسٹیڈیم کو پوری طرح سے ہموار نہیں کیا ہے، کھیل کے میدان میں مختلف مقامات پر گہرے گہرے گڑھے ہیں اور میدان بڑے بڑے پتھروں سے بھرا ہوا ہے، حالانکہ اسٹیڈیم کے کناروں پر فینسگ کا فقدان بھی پایا جارہا ہے، جس کے باعث مقامی نوجوانوں کو کھیلنے میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ اننت ناگ: کرکٹ کھلاڑیوں میں کھیل کود کا سامان تقسیم