اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے ہلر علاقے سے تعلق رکھنے والا 17 سالہ نوجوان فیصل احمد نجار ولد گلزار احمد گزشتہ کئی دنوں سے لاپتہ ہے، اہل خانہ کے مطابق فیصل احمد چار روز قبل دوپہر کا خانہ کھانے کے بعد گھر کے باہر کسی کام سے نکلا، اگرچہ کچھ دیر بعد اُس کے گھر والوں سے فیصل کو فون پر رابطہ کیا تھا، تاہم فیصل نے گھر والوں سے کہا کہ وہ کچھ دیر بعد گھر واپس آجائے گا، جب کافی دیر ہوگئی تو اہل خانہ نے فیصل احمد کو فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی، تاہم تب سے ابھی تک فیصل کا فون کا بند آرہا ہے۔ Youth From Kokernag Goes Missing
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 'انہوں نے فیصل احمد کو ہر ہر جگہ، ہر ایک رشتے دار اور اُس کے دوست کے یہاں تلاش کیا لیکن اس کا سراغ نہیں مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل ان کے گھر کا واحد چراغ ہے، جبکہ اُس کی دو چھوٹی بہنیں ہیں، جن کی طبیعت اکثر اوقات میں ٹھیک نہیں رہتی۔ اہل خانہ نے اپنے گھر کے چراغ سے گزارش کی ہے کہ وہ جہاں بھی ہیں، اپنے گھر واپس لوٹ آئے کیونکہ ان کے گھریلو حالات ٹھیک نہیں ہیں، فیصل کے والدین نے کہا کہ انہوں نے پولیس اسٹیشن کوکرناگ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے۔ جس کے بعد پولیس نے کیس درج کر کے مذکورہ نوجوان کو تلاش کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہے۔