کوکرناگ:جموں و کشمیر میں بے روزگار نوجوانوں کی شرح بڑھ گئی ہے۔ حکومت بیروزگاری پر قابو پانے کیلئے مختلف سرکاری اسکیمیں متعارف کروا رہی ہے تاکہ تعلیم یافتہ نوجوان سرکاری ملازمتوں کے بجائے خود کا روزگار شروع کریں اور دوسروں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرسکیں۔
قدرتی حسن سے مالا مال کوکرناگ کو قدرت نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے ان میں یہاں کے جنگلات اور چشمے قابلِ دید ہیں۔کوکرناگ میں سینکڑوں چشمیں مل کر ایک نالہ کی شکل اختیار کر لیتے ہیں، جسے نالہ برنگی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ برنگی نالہ نہ صرف ہزاروں کنال اراضی کو سیراب کرتا ہے بلکہ یہاں کے کئی بےروزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔
کوکرناگ کے اڈیگام کی بسمہ مشتاق نے سنہ 2016 میں ماہ گیری شعبے کے کام کی شروعات کی تھی، اگرچہ شروعاتی دور میں بسمہ مشتاق کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم انہوں نے ہار نہیں مانی اور اپنے کاروبار کو آگے بڑھانے کے لیے رات دن محنت کرتی رہیں۔Young Kashmiri Girl Starts her own Fish Farm
بسمہ کے بھائی ناظم مشتاق کا کہنا ہے کہ وہ محکمہ فشریز کے مشکور ہیں جنہوں نے انہیں سرکاری اسکیم کے تحت روزگار کا موقع فراہم کیا- اگرچہ پہلے پہل ان کے یہاں مچھلیوں کی پیداوار بہت ہی کم تھی، تاہم وقت کے ساتھ ساتھ اب مچھلیوں کی پیداوار بڑھنے لگی۔