اردو

urdu

ETV Bharat / city

ویری ناگ: اسکوٹی سے گر کر لڑکی ہلاک - انشا جان بیٹی عبدالرشید بھٹ پلاک

کپرن ویری ناگ میں اسکوٹی سے گرنے سے ایک جوان کی لڑکی کی موت ہوگئی، مقامی لوگوں نے واقعہ کے بعد لڑکی کو فوراً ہسپتال میں داخل کرایا، لیکن ڈاکٹر نے لڑکی کے موت کی تصدیق کردی۔

اسکوٹی سے گر کر لڑکی ہلاک
اسکوٹی سے گر کر لڑکی ہلاک

By

Published : Sep 13, 2021, 3:37 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کپرن ویری ناگ میں ایک 19 سالہ لڑکی سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئی۔ مقامی لوگوں کے مطابق لڑکی جس اسکوٹی پر سوار تھی وہ سڑک پر پھسل گئی جس کی وجہ سے لڑکی نیچے گرگئی جس کے نتیجے میں اس کے سر پر چوٹیں آئیں۔

اسکوٹی سے گر کر لڑکی ہلاک

مزید پڑھیں:کپوارہ: عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک پولیس اہلکار سپرد خاک

انہوں نے بتایا کہ لڑکی انشا جان بیٹی عبدالرشید بھٹ کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ایک اہلکار کے مطابق متعلقہ قوانین کی دفعات کے تحت تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details