اردو

urdu

ETV Bharat / city

دنیا کے بلند ترین ریلوے بریج کی تعمیر جاری

جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں دریائے چناب پر تعمیر کیا جا رہا ریلوے پل بھارتی انجینیئرنگ کی ایک بہتر مثال ہوگا۔ اس پل کا تقریبا 60 فیصد حصہ مکمل ہوچکا ہے۔

دنیا کے بلند ترین ریلوے بریج کی تعمیر جاری
دنیا کے بلند ترین ریلوے بریج کی تعمیر جاری

By

Published : Jan 13, 2020, 3:31 PM IST

کوکن ریلوے کارپوریشن لمیٹیڈ کے جنرل مینیجر سنجے گپتا کا کہنا ہے کہ 'پل پر ریل ٹریفک کا آغاز ہوتے ہی دسمبر 2021 تک وادی کشمیر ریل راستے کے ذریعہ بقیہ ملک سے مل جائے گی۔'

ریاسی کے کھوڑی علاقے میں دنیا کے بلند ترین ریلوے پل کی تعمیر کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ 'یہ تقریباً 150 برس قدیم بھارتی ریلوے کے زریعہ تعمیر کیا گیا پل ہے۔'

دنیا کے بلند ترین ریلوے بریج کی تعمیر جاری

اس پل کی تعمیر کے لیے 24 ہزار ٹن لوہے کا استعمال کیا جائے گا۔ پل کی تعمیر میں 1200 کروڑ کی لاگت آئے گی اور اگلے برس تک یہ پل تیار ہوجائے گا۔

پروجیکٹ سے وابستہ عہدیداروں نے بتایا کہ پل کا تعمیراتی کام شروع کرنے سے قبل 20 کلومیٹر سے زیادہ کی سڑک اور 400 میٹر کی غار تیار کی گئی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details