شوپیان: جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں ڈسٹرکٹ انسٹچوٹ اف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ District Institute of Education and Training شوپیان کی طرف سے آج گورنمنٹ ہائی اسکول سیندو شیرمال میں عالمی یوم صحت کے متعلق ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں چیف ایجوکیشن آفیسر شوپیان محمد مشتاق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز انہوں نے اپنے فکر انگیز خیالات سے کیا۔
انچارج پرنسپل ڈایٹ شوپیان پرویز سجاد نے انسانی صحت کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دماغی صحت کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت کی حفاظت بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند انسان ہی ایک صحت مند معاشرے کی داغ بیل ڈال سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ 19 کو مکمل طور سے شکست سے دوچار کرنے کے لئے وقت وقت سے محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل پیرا ہونا اشد ضروری ہے۔