وادی کشمیراپنے قدرتی حسن وجمال سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ یہاں کے سر سبز شاداب دلکش سیاحتی مقامات ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتے ہیں۔ Arrival of Spring in Kashmir
موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی ان دنوں وادی کشمیر میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ درجہ حرارت میں اضافہ ہوتے ہی ملک کی مختلف ریاستوں کے سیاح یہاں کے معروف سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام آرہے ہیں۔ سیاح یہاں کے قدرتی حُسن وجمال سے مالا مال مقامات کی سیرو تفریح میں مصروف نظر آرہے ہیں اور یہاں پرُسکون لمحات گزار کر سکون و راحت محسوس کر رہے ہیں۔
لیکن افسوس یہ ہے کہ وادی آنے کے خواہاں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد یہاں آنے سے کتراتی بھی ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ کشمیر کی منفی تشہیر ہے۔ نا مساعد حالات و دیگر کئی وجوہات کے سبب جموں وکشمیر اکثر سرخیوں میں رہتا ہے۔ لیکن کشمیر کے حسین پہلوؤں کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی سیاح کشمیر آنے سے خوف محسوس کرتے ہیں۔