اردو

urdu

ETV Bharat / city

کونسل میں بے ضابطگیوں کے خلاف انکوائری بٹھانے کا خیر مقدم - میونسپل کونسل اننت ناگ

میونسپل کونسل اننت ناگ کے صدر ہلال احمد شاہ نے کونسل کے ایکزیکٹیو افسر پر اپنے عہدے کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : May 16, 2019, 12:52 AM IST


اننت ناگ میں دیگر کونسلروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ہلال شاہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے کر بلدیاتی کونسل اور کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

لیکن کچھ افسران ان کمیٹیوں کو کمزور بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایکزیکٹیو افسر پر بے جا مداخلت کاالزام لگایا۔
ادھر کونسل کے ایکزیکٹیو افسر غلام محی الدین نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے صدر پر اپنے حد اختیار سے باہر کاموں کو منظوری دینے کا اور غیر ضروری خریداری کا بھی الزام لگایا۔

کونسل میں بے ضابطگیوں کی شکایت کے مدنظر انکوائری بٹھانے کا ہلال شاہ نے خیر مقدم کیا اور ایک ای او کو فی الفور ہٹانے کی مانگ کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details