اردو

urdu

ETV Bharat / city

Weekly Hockey Teacher Training Program: محکمۂ کھیل کود کی جانب سے اساتذہ کے لیے ہاکی کا تربیتی کورس - کشمیر میں ہاکی کو ہر ایک تک پہنچانے کوشش

وادیٔ کشمیر میں دوسرے کھیلوں کے ساتھ ساتھ ہاکی کھیلنے کا رجحان Trend of Playing Hockey بھی بڑھتا نظر آرہا ہے، وہیں اس کھیل کو فروغ دینے کے لیے ضلع پلوامہ میں محکمہ کھیل کود کی جانب سے اساتذہ کے لیے بھی ہاکی کا تربیتی کورس Weekly Hockey Training for Teachers کرایا جا رہا ہے۔

محمکہ کھیل کود کی جانب سے اساتذہ کے لیے ہاکی کا تربیتی کورس
Weekly Hockey Teacher Training Program

By

Published : Feb 16, 2022, 5:52 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں اپنی نوعیت کا پہلا بین الاقوامی طرز پر ہاکی ٹرف تیار International Hockey Turf کیا گیا ہے، جہاں پر پوری وادیٔ کشمیر کے کھیل سے جڑے اساتذہ کو ہفتہ وار تربیتی کورس کرائے جاتے ہیں۔

اس پروگرام کا مقصد ہے کہ وادیٔ کشمیر میں دوسرے کھیلوں کے ساتھ ساتھ ہاکی کو بھی فروغ ملے اور یہ اساتذہ اپنے اپنے اسکولوں میں جاکر پچوں کو بھی ہاکی سکھا سکیں۔ اس ضمن میں وادیٔ کشمیر کے ہر اضلاع سے 25 اساتذہ کو تربیت کے لیے لیا جاتا ہے، جو ہاکی کو ہر ایک تک پہنچانے کے لیے کام کریں گے۔

Weekly Hockey Teacher Training Program
اس سلسلے میں ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہاکی کے کوچ نے کہا کہ 'پہلے ہاکی کا کھیل کچھ لوگوں تک ہی محدود تھی۔ لیکن اس کے فروغ کے لیے محمکہ نے اس طرح کے اقدامات اٹھائے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ محکمہ کا ایک ہی مقصد ہے کہ ہر ایک اضلاع میں بچوں کو بھی ہاکی کے سے جوڑا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ' اساتذہ کے اس ہفتہ واری کورس کو مزید بڑھانا چاہئے تاکہ یہ ہاکی کھیل کی اچھی تربیت پاکر آگے بڑھائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details