اردو

urdu

ETV Bharat / city

Mehbooba Mufti on J&K Dispute جموں و کشمیر مسئلے پر پاکستان سے بات کرنے کی ضروت

جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنے والد موحوم مفتی سعید کے مزار پر حاضری دی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ پیچیدہ ہے۔ اگر پاکستان کے وزیراعظم نے جموں و کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے اور بھارت پاکستان تعلقات کو بہتر بنانے کے بارے میں کہا ہے تو ایسا ہونا چاہیے۔ Mehbooba Mufti on Jammu and Kashmir Dispute

Jammu and Kashmir Dispute
جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی

By

Published : Sep 24, 2022, 3:29 PM IST

Updated : Sep 24, 2022, 3:35 PM IST

بجبہاڑہ: پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے آج اپنے آبائی علاقہ بجبہاڑہ کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور اپنے والد مرحوم مفتی محمد سعید کے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کی بہن روبیہ سعید بھی موجود تھیں۔ Talk with Pakistan Over Kashmir Issue

جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ 'جموں کشمیر کا بہت پیچیدہ ہے۔ پچھلے 75 برسوں سے جموں و کشمیر کی حالت کافی خراب ہے۔ اسے جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے جب کہ وادی کشمیر کے ہزاروں نوجوان نہ صرف کشمیر بلکہ ملک کی مختلف جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ 'کشمیر میں کسی بھی مسئلہ پر بات کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ یہاں ہر روز انکاونٹرز ہوتے ہیں، روز لوگ مرتے ہیں، مقامی لوگ تکلیف میں ہیں جب کہ کشمیر کی معشیت دن بہ دن گر رہی ہے۔ ان مسائل کو حل کرنا بے حد ضروری ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'ایسے میں اگر پاکستان کے وزیراعظم کشمیر مسئلے کا حل چاہتے ہیں اور ساتھ ہی پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر چاہتے ہیں تو ایسا ضرور ہونا چاہیے، دونوں ملک اس وقت کافی پیچھے ہیں۔ اگر دونوں ساتھ بیٹھ کر کشمیر مسئلے کا حل نکالتے ہیں تو یہ خوش آئند بات ہوگی۔'

Last Updated : Sep 24, 2022, 3:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details