جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام کے وڈہان علاقے میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سے مقامی افراد محکمہ پی ایچ ای سے سخت نالاں ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں آج سے بیس سال قبل محکمہ پی ایچ ای نے ایک فلٹریشن پلانٹ نصب کیا تھا جسے محکمہ نے مقامی آبادی کے بجائے وہاں کے ہوٹلز کو اس کا پانی استعمال کرنے کی اجازت دی۔
مقامی لوگوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ 'محکمہ پی ایچ ای نے ہمارے ساتھ ناانصافی کی ہے آج سے تقریباً بیس برس سال قبل گاؤں میں فلٹریشن پلانٹ سے گاؤں کو پانی سپلائی کیا جاتا تھا تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر چند سال پہلے سے پلانٹ کا پانی ہوٹلوں کو سپلائی کیا جانے لگا جس کی وجہ سے مقامی آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے۔