انہوں نے کہا کہ پارٹی اس چیلنج کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے۔
'پی ڈی پی چیلنج قبول کرنے کے لیے تیار' - PDP Youth president
پی ڈی پی کے یوتھ صدر وحید الرحمان پرا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اننت ناگ پارلیمانی نسشت میں پارٹی صدر محبوبہ مفتی امیدوار ہونے کے سبب یہ انتخابات ایک چلینج ہیں۔
وحید پرا نے کہا نے بتایا کہ ریاست میں 90 کی طرز پر اب پکڑ دکڑ، قتل و غارت اور ظلم ہو رہا ہے۔ جس سے انتخابات میں اڑچن ڈالنی کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ لیکن محبوبہ مفتی کا اس نشست میں اپنا ایک الگ مقام اور پہچان ہے۔
انہوں دعوی کیا کہ وہ اس نشست میں فتح حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر آج بھی پارٹی کا گڑ ہے لیکن لوگ پارٹی سے ناراض ہیں کیونکہ کچھ وعدے پورے نہیں ہو پائے۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ وہ دوبارہ مینڈیٹ حاصل کریں گے۔
رسانہ جموں کے واقعہ کو بی جے پی کے ساتھ الحاق ٹوٹنے کی اصل وجہ قرار دیتے ہوئے وحید پڑا نے بتایا کہ عصمت ریزی و قتل کا واقعہ سے ہی بی جے پی کے ساتھ الحاق ٹوٹ گیا۔