نیشنل کانفرنس کے سابق رہنما ہارون رشید نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گپکار ڈکلیریشن میں شامل پارٹیوں نے ریاست کی امن ترقی اور خوشحالی کے لئے کچھ نہیں کیا۔ لہذا لوگ ڈی ڈی سی انتخابات میں شامل نئے چہروں کو موقع دینا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ ہارون رشید کی اہلیہ ساجدہ بیگم ضلع اننت ناگ کے لارنو بلاک میں ڈی ڈی سی انتخابات میں بحیثیت آزاد امیدوار شامل ہوئی ہیں۔
ہارون نے کہا کہ ان کی اہلیہ کو لارنو کے لوگوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انہیں امید ہے کہ یہاں کے لوگ انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ کی تعمیرو ترقی ان کا منشور ہے۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ انتخابات کے پہلے مرحلے 296 امیدوار جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان امیدواروں میں سے 172 کا تعلق کشمیر جبکہ 124 کا تعلق جموں سے ہے۔