اردو

urdu

ETV Bharat / city

جنرل وی کے سنگھ نے کوکرناگ میں آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا

جنرل وی کے سنگھ نے آج جموں و کشمیر میں اننت ناگ کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں 400 ایل پی ایم صلاحیت والے آکسیجن پلانٹ کا افتتاح انجام دیا۔

جنرل وی کے سنگھ نے کوکرناگ میں آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا
جنرل وی کے سنگھ نے کوکرناگ میں آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا

By

Published : Sep 29, 2021, 3:41 PM IST

جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ میں سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیرِ مملکت جنرل وی کے سنگھ نے سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں 400 LPM صلاحیت والے آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا۔ وزیرِ موصوف عوامی رابطے کے پروگرام کے تحت اننت ناگ ضلع کے دورے پر گئے ہیں۔

جنرل وی کے سنگھ نے کوکرناگ میں آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا

انہوں نے پلانٹ کو کامیابی سے نصب کرنے پر متعلقہ افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سہولیات سے عام لوگوں کو ہنگامی حالات میں سہولت ہوتی ہے۔ انہوں نے کووڈ وبا کے دوران میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی غیرمعمولی خدمات کی ستائش کی۔

افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا، اے ڈی ڈی سی، سی پی او، اے سی آر، ایس ڈی ایم کوکرناگ، سی ایم او، محکمۂ صحت و انتظامیہ کے دیگر افسران کے علاوہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اور ایم ای ڈی کے افسران بھی موجود تھے۔ بعدازاں مرکزی وزیر نے عوامی نمائندوں اور وفود کے ساتھ ایک انٹرایکٹیو سیشن منعقد کیا جس میں ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ممبران، پی آر آئی اور یو ایل بی ممبران کے علاوہ کونسلرز نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیری مسلمانوں کو تقسیم کرکے ان پر حکومت کرنا چاہتی ہے مرکزی سرکار: فاروق عبداللہ

اس موقع پر عوامی نمائندوں نے وزیر کے ساتھ مختلف مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے اپنے اپنے علاقوں میں ترقی اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مطالبات پیش کیے۔ عوامی نمائندوں اور وفود نے اننت ناگ کا دورہ کرنے پر ڈاکٹر وی کے سنگھ کا شکریہ ادا کیا۔ مرکزی وزیر نے عوامی نمائندوں اور وفود کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل کو غور سے سماعت کیا اور انہیں جلد حل کرنے کا تیقن دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details