اردو

urdu

ETV Bharat / city

Uncle Allegedly Poisons 7 Minors: زہریلا پانی پینے سے سات بچے بے ہوش، بچوں کے چچا پر الزام - جموں و کشمیر خبر

کوکرناگ میں سات بچوں کے زہر پینے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، تاہم جی ایم سی سے انہیں شیرباغ اننت ناگ کے زچہ بچہ (میٹرنٹی اینڈ چائلڈ کیئر) ہسپتال منتقل کیا گیا، بتایا جا رہا ہے کہ ساتوں بچے خطرے سے باہر ہیں۔ Uncle Allegedly Poisons 7 Minors in Anantnag

بچے بے ہوش
بچے بے ہوش

By

Published : May 11, 2022, 7:49 AM IST

Updated : May 11, 2022, 1:06 PM IST


جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے ایک دور افتادہ اچھو گڈول نامی علاقے میں سات نابالغ بچوں کے والدین نے اپنے بھائی پر الزام لگایا کہ ان کے بچوں کو ان کے چچا نے منگل کے روز اچھو گڈول علاقے میں ان کی رہائش گاہ پر زہر دے دیا، والدین کا الزام ہے کہ ان کے چچا نے پانی کے برتن میں زہریلی شے ملائی تھی، جس کو پینے کے بعد سارے بچے بے ہوش ہوگئے، جس کے بعد والدین نے بچوں کو ہسپتال منتقل کیا، والدین کا الزام ہے کہ چچا نے یہ سب جائیداد کے تنازعہ کو لے کر کیا۔ Uncle Allegedly Poisons 7 Minors in Anantnag

زہریلا پانی پینے سے سات بچے بے ہوش، بچوں کے چچا پر الزام


گورنمنٹ میڈیکل کالج کے ذرائع کے مطابق سات بچوں کے زہر پینے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، تاہم جی ایم سی سے انہیں شیرباغ اننت ناگ کے زچہ بچہ (میٹرنٹی اینڈ چائلڈ کیئر) ہسپتال منتقل کیا گیا، بتایا جا رہا ہے کہ ساتوں بچے خطرے سے باہر ہیں، جن کی پہچان محمد الطاف چوہان 11سال، زبیر احمد چوہان 15 سال، مدثر احمد 7 سال، مشتاق احمد 6 سال، شکیل احمد 5 سال، شمیمہ جان 9 سال، عارفہ 8 سال ولدیت محمد حسین چوہان ساکن اچھو گڈول کے طور ہوئی ہے۔

بچے بے ہوش



بتا یا جا رہا ہے کہ اچھو گڈول نامی علاقے میں منگل کی شام سات بچوں نے نزدیکی جنگل میں کچھ جڑی بوٹی کھا لی، جس کے بعد انہیں پیاس کی شدت محسوس ہوئی، گھر پہنچتے ہی ساتوں بچوں نے اپنے چچا سے پانی مانگا، جس کے بعد سارے بچے بے ہوش ہوگئے، جنہیں بےہوشی کی حالت میں سب ضلع ہسپتال کوکرناگ پہنچایا گیا، جہاں سے انہیں بہتر علاج کی غرض سے گورنمنٹ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا۔ جب کہ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر کے چھان بین شروع کی ہے، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، پولیس نے پانی کو ایف ایس ایل میں جانچ کے لیے بھیج دیا ہے، ایف ایس ایل کی رپورٹ ملتے ہی پولیس معاملے کی مزید چھان بین کرے گی۔


Last Updated : May 11, 2022, 1:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details