پہلگام: جموں وکشمیر انتطامیہ عالمی سرمایہ کاروں کو یہاں لانے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا ایک اعلیٰ سطحی تجارتی وفد آج یہاں کے گرمائی دارالحکومت پہنچا تاکہ تعلقات کو بڑھایا جاسکے۔
UAE Investors Visits Pahalgam: متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں نے پہلگام کا دورہ کیا
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے دبئی دورے کے چند ماہ بعد متحدہ عرب امارات کا ایک 40 رکنی وفد چار روزہ (20-23 مارچ) کے دورے کے لیے وادی کشمیر پہنچا ہے۔ وفد میں متحدہ عرب امارات میں مقیم ہندوستانی تاجر اور ابوظہبی میں حکمرانوں کے دفتر کا ایک نمائندہ بھی شامل ہے۔ UAE Investors Visit Pahalgam Anantnag
UAE Investors Visits Pahalgam
واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں وکشمیر میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا ہے۔