اردو

urdu

ETV Bharat / city

کشمیری زعفران کو بین الاقوامی سطح پر شناخت حاصل - Kashmiri Saffron now available in Dubai

کشمیر کا شہر آفاق زعفران اب متحدہ عرب امارات کے سپرمارکیٹ میں بھی دستیاب ہوگا۔مرکزی حکومت سے جاری کردہ آئی جی ٹیگنگ کے بعد اب یہ دبئی کے اے ایل مایا سپرمارکیٹ میں لوگوں کے لیے دستیاب ہوگا۔

کشمیری زعفران کو بین الاقوامی سطح پر شناخت حاصل
کشمیری زعفران کو بین الاقوامی سطح پر شناخت حاصل

By

Published : Dec 10, 2020, 7:26 AM IST

جی آئی ٹیگنگ سند ملنے کے سات ماہ بعد کشمیری زعفران اب متحدہ عرب امارات میں دستیاب ہوگا۔

رواں سال مئی میں کشمیری زعفران کو مرکزی حکومت کی جانب سے جی آئی ٹیگنگ کی سندجاری کی گئی تھی۔یہ ٹیگنگ پروڈیکٹ کے پیدا ہونے کے اصل مقام سے روبرو کروائیگی۔دنیا کا سب سے مہنگا اور عمدہ کشمیری مصالحہ زعفران کو بدھ کے روز یو اے ای، بھارت فوڈ سیکورٹی کے دو روزہ سمٹ 2020 کے دوران لانچ کیا گیا۔ اس سمٹ میں سرکاری اور نجی تنظیموں کے 500 سے زائد افراد نے شرکت کی۔

جی آئی ٹیگنگ کا نشان ملنے کے بعد اسے پہلی بار بین الاقوامی سطح پر مہیا کیا گیا ہے۔ سمٹ کے دوران پرنسپل سیکرٹری برائے زراعت نوین کے چودھری اور ڈاکٹر امن پوری نے اس کا افتتاح کیا۔فوڈ سیکیورٹی سمٹ کے دوران زعفران کو اجراء کرنے کے فورا بعد چودھری نے اطمینان کا اظہار کیا اور اس اقدام کو ممکن بنانے پر سی جی آئی دبئی کا شکریہ ادا کیا۔

چودھری نے کہا "مجھے خوشی ہے کہ بین الاقوامی سطح پر کشمیری زعفران کو فروخت کرنے کے لیے اس طرح کا پلیٹ فارم حاصل ہوا ہے۔میں دبئی میں بھارت کے قونصل خانہ کا یہ معاہدہ کرنے کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔


انہوں نے مزید کہا "کشمیری زعفران کو پہلے ہی جی آئی ٹیگنگ کی سند حاصل ہے اور برآمد کرنے سے پہلے اس کی اصلیت کی جانچ کی جاچکی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ دبئی اور دیگر جگہوں پر زعفران کی برآمد میں مزید اضافہ ہوگا۔"

ادھر جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے اس قدم پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دبئی میں ہندوستان کے سفارت خانہ کے کردار کو سراہا ہے۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا ، "دبئی میں کشمیری زعفران کو لانچ ہوتے دیکھ کر اچھا محسوس ہورہا ہے ۔ اس کو ممکن بنانے میں سی جی ڈی دبئی کا کردار قابل ستائش ہے۔"

اس سربراہی اجلاس کے دوران جموں و کشمیر کے زعفران ، چاول ، سیب اور دیگر نامیاتی مصالحوں کا تعارف بھی بین الاقوامی مارکیٹ سے کرایا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نوین کمار چودھری کی قیادت میں 20 رکنی وفد بھارت متحدہ عرب امارات کے فوڈ سکیورٹی سمٹ 2020 میں شرکت کےلیے دبئی پہنچے تھے۔اس سربراہی اجلاس کا مقصد ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کی زرعی اور باغبانی کی مصنوعات کی مارکیٹنگ کو مستحکم کرنا ہے۔بھارت-متحدہ عرب امارات کے فوڈ سیکیورٹی سمٹ 2020 جو آج اختتام پذیر ہونے والا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details