اردو

urdu

ETV Bharat / city

Road Accident in Pahalgam: پہلگام سڑک حادثے میں 2 سیاح سمیت 7 افراد زخمی - سڑک حادثہ پہلگام

مشہور سیاحتی مقام پہلگام کے لگن بل علاقے میں ایک گاڑی کے سڑک سے پھسل جانے سے 2 سیاح سمیت 7 افراد زخمی ہوئے Road accident in Pahalgam Langanbal ہیں۔ زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

Two Tourists Among  seven Injured In Pahalgam Road  accident
پہلگام سڑک حادثے میں 2 سیاح سمیت 7 افراد زخمی

By

Published : Feb 22, 2022, 9:32 PM IST

پہلگام: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام روڈ پر لگن بل کے مقام پر ایک گاڑی کے سڑک سے پھسل جانے سے تقربیاً سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں دو سیاح بھی شامل Road accident in Pahalgam Langanbal ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایک پولیس عہدیدار نے بتایا ہے کہ ایک تویرا گاڑی لگن بل کے قریب سڑک سے پھسل کر کھائی میں گر گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حادثے میں سات افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں دو سیاح بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج ومعالجہ چل رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق برفباری کی وجہ سے سڑک پر پھسلن پیدا ہوئی، جس کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details