اننت ناگ کے شول بٹینگو علاقے میں قائم سرکاری اسکول میں اساتذہ کے درمیان ہوئی جھڑپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ چند روز قبل شول بٹینگلو علاقے میں قائم گورنمنٹ مڈل اسکول Government Middle School میں اساتذہ کے درمیان ہوئی لڑائی کافی دیر تک جاری رہی، جس کے بعد مقامی لوگوں نے مداخلت کی اور اس معاملہ کو رفع دفع کیا۔
Two Teachers Suspended in Anantnag: اننت ناگ کے گورنمنٹ مڈل اسکول سے دو ٹیچرز معطل - اننت ناگ میں دو ٹیچرزکے خلاف کارروائی
جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں گزشتہ روز شول بٹینگلو علاقے میں واقع گورنمنٹ مڈل اسکول میں اساتذہ کے درمیان جھڑپ ہوئی اور اس جھڑپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس معاملے میں محکمۂ تعلیم نے نوٹس لیتے ہوئے انہیں معطل کر دیا۔ Two Teachers Suspended in Anantnag
اننت ناگ کے گورنمنٹ مڈل اسکول سے دو ٹیچرزمعطل
اس دوران ٹیچرز کی اس لڑائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس کو دیکھ کر مقامی آبادی اور اسکول میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے اس معاملے کو ضلع انتظامیہ کی نوٹس میں لایا اور کارروائی کی اپیل کی۔ جب کہ محکمۂ تعلیم نے ویڈیو اور واقعہ کا سنگین نوٹس لیتے ہوئے اساتذہ کے خلاف کارروائی کی ہے اور انہیں معطل کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں محکمہ نے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔