اننت ناگ ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور مراز ادبی سنگم کے اشتراک سے کرائے جا رہے ادبی محفل میں صحافی، ادباء، سماجی اور سیاسی افراد نے شرکت کرکے مقبول ویرے کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر مقررین نے مرحوم مقبول ویرے کی صحافت اور کشمیری و اردو ادب کے تئیں خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اننت ناگ ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے مرحوم مقبول ویرے کو صحافتی شعبہ میں بہترین خدمات انجام دینے پر انہیں بہترین صحافی کے ساتھ ساتھ ایک بہترین ادیب کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔