اردو

urdu

ETV Bharat / city

Traffic Signals Lights Defunct in Anantnag: اننت ناگ میں نصب سگنل لائٹس ناکارہ - اننت ناگ میں ٹریفک سگنل نصب

سنہ 2018 میں اننت ناگ کے اس وقت کے ضلع ترقیاتی کمشنر نے باضابطہ طور پر ٹریفک لائٹس کا افتتاح Traffic Signals Lights in Anantnag کر کے اس کا آزمائشی تجربہ بھی کیا گیا تھا، تاہم تین برس گزر جانے کے باوجود ابھی تک ٹریفک سگنل لائٹس کو مستقل طور پر شروع نہیں کیا گیا۔

traffic-signal-lights-defunct-in-anantnag
اننت ناگ میں نصب کی گئیں سگنل لائٹس بے کار

By

Published : Jan 15, 2022, 6:48 PM IST

اننت ناگ میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور ٹریفک جام سے چھٹکارا Traffic jam in Anantnag حاصل کرنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے تین برس قبل کھنہ بل اور جنگلات منڈی چوک میں ٹریفک سگنل لائٹس نصب کی گئی تھیں Traffic Signals Installed in Anantnag جس پر لاکھوں روپے کے اخراجات آئے تھے۔

اننت ناگ میں نصب کی گئیں سگنل لائٹس بے کار

سنہ 2018 میں اس وقت کے ضلع ترقیاتی کمشنر نے باضابطہ طور پر لائٹس کا افتتاح کیا اور لائٹس کا آزمائشی طور پر تجربہ بھی کیا گیا تھا، تاہم تین برس گزر جانے کے باوجود ابھی تک سگنل لائٹس کو مستقل طور پر چالو نہیں کیا گیا۔

اگرچہ ان مقامات پر روزانہ ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک کی نقل حمل کو آسان بنانے کے لیے تعینات Traffic Movement In Anantnag رہتے ہیں لیکن عوامی حلقوں کی جانب سے لائٹس پر لاکھوں کی رقم خرچ کرکے مفاد میں نہ لانے پر ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے یہ ایک بہترین ذریعہ ہے، تاہم سگنل لائٹس کے بے کار رہنے سے نہ صرف لاکھوں کی رقم ضائع ہوگئی بلکہ ان مقامات پر سگنل لائٹس غیر فعال ہونا ٹریفک جام کا ایک بڑا سبب ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق ٹریفک لائٹس کو چالو نہ کرنے سے انتظامیہ کو مذکورہ مقامات پر متعدد ٹریفک اہلکاروں کو روزانہ تعینات کرنا پڑتا ہے جو مزید اخراجات کا باعث بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Sopore Street Lights: سوپور قصبہ میں اسٹریٹ لائٹس کی مرمت کرنے کا مطالبہ

لوگوں نے انتظامیہ سے مذکورہ مقامات پر ٹریفک سگنل لائٹس کو مستقل طور پر چالو کرنے کا مطالبہ کیا۔


وہیں میونسپل کونسل کے چیئرمین ہلال احمد شاہ نے فون پر بات کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ٹریفک سگنل لائٹس کو جلد ہی کارگر بنایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details