اردو

urdu

ETV Bharat / city

Sonamarg Likely to Remain Open: پہلی بار بھاری برفباری کے باوجود سیاحتی مقام سونہ مرگ کے کھلے رہنے کا امکان - Sonamarg Tourism

کشمیر میں بھاری برفباری Heavy Snowfall in Kashmir کی وجہ سے ہر برس سیاحتی مقامات کی شاہراہیں بند ہوجاتی ہیں، لیکن رواں برس مرکزی حکومت نے اس مسئلے کے حل کے لیے مختلف اقدام اٹھائے ہیں۔ پچھلے تین سال سے مسلسل گگنگیر ٹنل پر کام شد و مد سے جاری ہے جو کہ تقریباً مکمل ہوچکا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ ضلع انتظامیہ گاندربل کے ساتھ ساتھ ایل جی انتظامیہ نے ٹنل کی بدولت علاقے کو کھلا رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

پہلی باربھاری برفباری کے باوجود سیاحتی مقام سونہ مرگ کے کھلے رہنے کا امکان
پہلی باربھاری برفباری کے باوجود سیاحتی مقام سونہ مرگ کے کھلے رہنے کا امکان

By

Published : Dec 5, 2021, 5:29 PM IST

وادی کشمیر کے مشہور و معروف صحت افزا مقام سونہ مرگ Sonamarg, a Popular Tourist Destination in Kashmir جو کہ سرینگر لداخ شاہراہ پر واقع ہے، سردی کے چھ مہینے برفباری کی وجہ سے کٹا رہتا ہے، علاقے کو ماہ فروری سے ہی بند کرنا پڑتا ہے۔

پہلی باربھاری برفباری کے باوجود سیاحتی مقام سونہ مرگ کے کھلے رہنے کا امکان

بھاری برفباری کی وجہ سے صحت افزا مقام کی شاہراہیں بند ہوجاتی ہیں، لیکن رواں برس مرکزی حکومت نے اس مسئلے کے حل کے لیے مختلف اقدام اٹھائے ہیں۔ اس بار برفباری کے دوران بھی سونہ مرگ کے کھلے رہنے کا امکان Sonamarg Likely to Remain Openہے۔ پچھلے تین سال سے مسلسل گگنگیر ٹنل پر کام شد و مد سے جاری ہے جو کہ تقریباً مکمل ہوچکا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ ضلع انتظامیہ گاندربل کے ساتھ ساتھ انتظامیہ نے ٹنل کی بدولت علاقے کو کھلا رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

وہیں اس تعلق سے ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر فاروق حافظ اور ایی ہوٹل کے مالک شہزاد رسول نے حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے کہ سونہ مرگ کو ٹنل کی بدولت کھلا رکھا جائے گا۔ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرائیں گے۔

ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ پچھلے تین سالوں سے ہوٹل انڈسڑی کورونا و دیگر معاملات کی وجہ سے کافی خسارہ میں ہے، مزید برفباری کی وجہ سے علاقہ چھ ماہ بند رہتا ہے۔ لیکن رواں برس سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے ہم حکومت کے اس اعلان سے بے حد خوش ہیں کہ سونہ مرگ کو کھلا رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:پہلگام: برف پوش وادیاں سیاحوں کی توجہ کا مرکز

ان ہوٹل مالکان کا ماننا ہے کہ ہمیں سیاحوں کی آمد کے تعلق سے جو تیاری کرنی ہے وہ ہم نے کی ہے، لیکن اب ہم حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدوں کے تعلق سے ہم منتظر ہیں، کہ کیا حکومت آپنے کیے گئے اعلان کو عملی جامہ پہنائے گی یا محض یہ بھی ایک کھوکھلا دعوہ بنا رہے گا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details